اندھی کھڑکی – حصہ سوم: آخری سایہ
کہانی: خالی جسم، خالی رشتہ
عاصف اور ہانیہ کی ملاقات ایک یونیورسٹی سیمینار میں ہوئی۔ دونوں ذہین، خوبصورت اور بااعتماد۔ جلد ہی بات دوستی سے محبت تک پہنچی۔
عاصف اکثر کہتا:
"محبت کا ثبوت جسمانی قربت ہے۔ جو قرب نہ دے سکے، وہ محبت کیا؟"
ہانیہ ہنستی، بات ٹال دیتی، مگر دل میں کچھ کھٹکتا ضرور۔
وقت گزرتا گیا، عاصف کی محبت بڑھتی نہیں، بدلتی گئی۔ اب وہ بار بار کہتا:
"اگر تم مجھ سے سچ میں محبت کرتی ہو تو… خود کو میرے حوالے کر دو۔"
ہانیہ کے دل میں طوفان مچ جاتا۔
"کیا محبت صرف جسم کا نام ہے؟ کیا احساس، قربانی اور اعتبار کافی نہیں؟"
ایک رات، جب عاصف نے بہت دباؤ ڈالا، ہانیہ نے صرف ایک سوال کیا:
"اگر کل ہم جدا ہو گئے، تو تم مجھے کیا کہو گے؟ وہ جس سے محبت کی، یا وہ جسے استعمال کیا؟"
عاصف خاموش ہو گیا۔ کچھ لمحوں بعد بولا:
"تم بہت جذباتی ہو… یہ دور جدید ہے۔"
ہانیہ نے اُس رات فیصلہ کر لیا۔ اگلے دن اُس نے عاصف کو ایک خط دیا:
"محبت صرف جسم نہیں، روح کا رشتہ ہے۔ جو صرف جسم مانگے، وہ کبھی دل کا حق دار نہیں ہو سکتا۔"
پھر وہ ہمیشہ کے لیے اُس کی زندگی سے چلی گئی۔
چند سال بعد، عاصف ایک تقریب میں ہانیہ کو دیکھتا ہے—پُر وقار، کامیاب، اور مسکراتی ہوئی۔
اُسے دیکھ کر عاصف کی نظریں جھک جاتی ہیں۔
ہانیہ صرف اتنا کہتی ہے:
"سچی محبت وہ ہوتی ہے، جو روح کو چُھو جائے… جسم تو وقتی ہوتا ہے۔"
Comments
Post a Comment