Posts

Showing posts from August, 2024

اندھی کھڑکی – حصہ سوم: آخری سایہ

Image
 اندھی کھڑکی – حصہ سوم: آخری سایہ پہلا منظر – دو سال بعد دو سال گزر چکے تھے۔ نانی کا گھر بیچ دیا گیا۔ مگر اب، شہر میں، ایک نیا فلیٹ — "گل ریذیڈنسی" — میں پراسرار واقعات شروع ہو گئے۔ کمرے میں چیزیں خودبخود گرنے لگیں، آئینے دھندلا جاتے، اور سب سے زیادہ خوفناک بات — بچوں کے ہاتھوں پر "G" لکھا ہوا ملتا۔ اس فلیٹ میں ایک نیا جوڑا شفٹ ہوا: ڈاکٹر ہمایوں اور اس کی بیوی ریحانہ، جو ایک بچے کے منتظر تھے۔ ریحانہ کو ہر رات خواب آتا: > "ایک کھڑکی… خون… اور ایک لڑکی جو چیخ رہی ہے: 'مجھے مت کھولو… مجھے مت دیکھو… وہ دیکھ رہا ہے…'" --- اندھی کھڑکی کا نیا روپ: ریحانہ نے فلیٹ کے اسٹور روم کی صفائی کی۔ وہاں ایک پرانی لکڑی کی کھڑکی پڑی تھی — زمین سے نکلی ہوئی، جیسے کسی قبر سے نکالا گیا ہو۔ کھڑکی پر دھند سے لکھا تھا: > "یہاں روشنی نہیں، صرف یادیں باقی ہیں" ریحانہ کو کھڑکی دیکھ کر چکر آنے لگا، اور اسی رات بچے کی حرکت رک گئی۔ ڈاکٹرز حیران: "بچہ زندہ ہے… لیکن ماں کے پیٹ میں ساکت، جیسے کوئی اسے روک رہا ہو!" --- علیزہ واپس آتی ہے…؟ ڈاکٹر ہمایوں کی بہن...

عجیب ناک

Image
ہمارے معاشرے میں ناک ہوتی ہی مردوں کی ہے اور ایسی عجیب ناک کہ کسی کی بہن بیٹی کو چھیڑنے پے نہیں کٹتی اپنی بہن بیٹی کے  چھڑنے  پہ کٹ جاتی ہے زبردستی کی شادی کروانے یا  زبردستی کی طلاق دلوانے   پے نہیں کٹتی,  مرضی  کی شادی یا مرضی کی طلاق پہ کٹ جاتی ہے.    اپنے یا بیٹے کے کرتوتوں کی نشاندہی پہ نہیں کٹتی   بہن یا بیٹی کی ذرہ سی غلطی پہ کٹ جاتی ہے.۔   بہن کا حصہ کھا جانے پہ نہیں کٹتی, بہن کے حصہ   مانگنے پہ کٹ جاتی ہے....   جن مردوں کے پاس اس قسم کی ناک ہے    ایسی ناک گردن سمیت کٹ جائے تو بہتر ہے..

اگر معاشرہ ٹھیک کرنا ہے تو پہلے خود کو ٹھیک کرنا ہو گا

Image
  وہ ایک سرکاری دفتر میں ملازم تھا ، آج صبح جب سبزی لے کر وہ گھر جا رہا تھا تو ایک اور سبزی والے سے دام پوچھنے پر پتا چلا کہ وہ تو سبزی مہنگے داموں خرید رہا ہے۔خیر گھر پہنچا سبزی نکالی تو پتا چلا کہ دوکاندار نے آدھی سبزی تو گلی سڑی ڈال دی ہے۔وہ سخت غصے کے عالم میں تیار ہو کر دفتر پہنچا ، تو ایک ٹھکیدار اپنا کوئی بل ٹھیک کروانے کے لیئے آ گیا ، وہ شخص سبزی والے کی وجہ سے پہلے ہی غصے میں بیٹھا تھا ٹھیکدار سے بولا تمھارا بل ٹھیک نہیں ہو سکتا۔  ٹھیکدار نے رشوت کی پیشکش کی تو وہ سوچنے لگا کہ اگر سبزی والا دو نمبری کر سکتا ہے تو میں کیوں نہیں۔ چناچہ اُس نے پیسے لیئے اور بل ٹھیک کر دیا۔  وہ ٹھکیدار رشوت دے کر اپنے آفس پہنچا وہ اِن دنوں اپنے ایک کلائنٹ کا گھر تعمیر کر رہا تھا اُس نے کلائنٹ کو کال کی اور کہا کہ سیمنٹ اور سریا کم پڑ گیا ہے مزید پیسے کی ضرورت ہے، حالانکہ سیمنٹ اور سریا پہلے ہی مناسب مقدار میں موجود تھا۔ اُس کا کلائنٹ جو ایک ڈاکٹر تھا وہ سمجھ گیا کہ ٹھکیدار دو نمبری کر رہا ہے، لیکن وہ کیا کر سکتا تھا اُس کے پاس اتنا ٹائم نہیں تھا کہ وہ اپنا کلینک بھی چلائے اور کنٹرکش...

خطرناک عورت

Image
#urduadab "سائیں" "سنا ہے جس عورت سے آپکی شادی ہوئی تھی وہ بڑی خطرناک عورت تھی، اور آپ نے ڈر کے مارے اسے طلاق دے دی تھی" برگد کے درخت کے نیچے کرسی پر بیٹھے ایک خاموش طبع بوڑھے سے ایک منچلے نے استہزائیہ کہا. "اللہ بخشے اسے، بہت اچھی عورت تھی" بنا ناراض ہوئے ، بغیر غصہ کئے بابا جی کی طرف سے ایک مطمئن جواب آیا. ایک نوجوان نے ذرا اونچی آواز میں کہا "لیکن بابا جی لوگ کہتے ہیں وہ بڑی خطرناک عورت تھی.  بابا جی کچھ دیر خاموش رہے پھر کہنے لگے. "کہتے تو ٹھیک ہی ہیں، وہ واقعی بہت خطرناک تھی اور حقیقتاً میں نے ڈر کے مارے اسے طلاق دی تھی".  "یہ بات تو مردانگی کے خلاف ہے، عورت سے ڈرنا کہاں کی بہادری ہے؟ "نوجوان جوشیلے انداز میں بولا... "میں عورت سے نہیں ڈرتا تھا، میں تو 'اس' سے ڈرتا تھا جس تک اس کی رسائی تھی" پرسکون جواب... جوانوں نے حیرت سے ایک دوسرے کو دیکھا. ایسی عورتوں کو تو جہنم میں ہونا چاہیئے...لا حول ولا قوہ.. کہاں آپ جیسا شریف النفس آدمی کہاں وہ عورت؟اچھا کیا چھوڑ دیا" نوجوان کے لہجے میں غصہ تھا. بوڑھے کی متجسس ...

دوسری شادی کے خواہشمند افراد یہ تحریر لازماً پڑھئیے مزا نہ آیا تو پیسے واپس ❤️❤️

Image
دوسری شادی کے خواہشمند افراد یہ تحریر لازماً پڑھئیے مزا نہ آیا تو پیسے واپس ❤️❤️ کہتے ہیں بھلے وقتوں میں ماہرین فن اساتذہ کے ہاں بڑی عمر کے شادی شدہ طلباء بھی پڑھا کرتے تھے،  اسی طرح ایک استاد کے پاس ایک طالب علم زیر تعلیم تھا، استاد کی دو شادیاں تھیں اور طالب علم کی ایک۔ استاد روز طالب علم سے کہتا، ایک شادی میں کیا مزا، اصل مزا تو دوسری شادی میں ہے  شاگرد سن سن کر آخر دوسری شادی پر آمادہ ہو گیا۔ دوسری شادی والے دن ہی دوستوں میں کچھ دیر ہوئی،  نئی دلہن کے در پر پہنچا تو دروازہ بند۔ کھٹکھٹایا، جواب ملا جاؤ اسی چڑیل کے پاس جس کے پاس اب تک بیٹھے تھے ،،  یہاں تو پانی پت کی لڑائی چھڑنے کو تھی۔ سمجھانے کی کوشش کی کہ بھلی مانس دوستوں کے پاس تھا،  پر بیوی کا شک کیسے نکلے، اس کے علاج سے تو حکیم لقمان بھی عاجز ٹھہرے،  سو نہ مانی۔ سوچا چلو پہلی بیوی تو کہیں گئی نہیں۔ وہیں جاتا ہوں،  آخر جاڑے کی رات بھی تو گزارنی ہے۔ وہاں گیا وہ دروازہ بھی بند،  کھٹکھٹایا ، جواب ملا جو نئی بیاہ کر لائے ہو وہیں جا مرو اب یہاں کیا لینے آئے ہو؟  منت سماجت کی کہ وہ بھی...

شادی ناکام ہونے کی ہزاروں وجوہات ہوسکتی ہیں

Image
شادی ہر انسان کی زندگی کا ایک حسین، پاک اور یادگار لمحہ ہوتا ہے۔ شادی چاہے گھر والوں کی مرضی سے ہو یا آپس میں پیار و محبت کے بلند بانگ دعوے، وعدے اور قسمیں کھانے کے بعد ہو، انسان کی زندگی ایک نئے موڑ میں داخل ہوجاتی ہے۔  ہر انسان یہی چاہتا ہے کہ وہ جس سے شادی کرے وہ اُس کی زندگی میں خوشیوں کے رنگ بکھیر دے۔ تو پھر اکثر شادیاں ناکام کیوں ہوجاتی ہیں؟ ویسے تو شادی ناکام ہونے کی ہزاروں وجوہات ہوسکتی ہیں۔  لیکن ان میں سے پہلے نمبر پر مبالغہ آرائی ہے ہمارے ہاں اکثر جو لوگ رشتہ مانگنے یا دینے جاتے ہیں وہ اپنے لڑکے یا لڑکی کی تعریفوں میں زمین و آسمان کے قلابے ملانے میں مبالغہ آرائی کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں۔ جو خصوصیات اُن میں نہیں ہوتیں انہیں بھی  اس انداز میں پیش کرتے ہیں کہ سامنے والے کو یقین آجائے اورکسی بھی طرح رشتہ ہوجائے۔ شادی ناکام کرنے میں یہ سب سے پہلی اور سب سے بنیادی وجہ یہی ہوتی ہے۔ جس رشتے کی بنیاد ہی جھوٹ پر ہوگی وہ بھلا کیسے زیادہ دیر قائم رہ سکتا ہے؟ ظاہر سی بات ہے جب شادی کے بعد میاں بیوی ایک دوسرے میں اُن ’’خصوصیات‘‘  کو نہیں پائیں گے تو پھر غلط...

ایک خوبصورت,حیرت انگیزاورایمان افروزواقعہ

Image
#گوہ_کی_گواہی_اور_ایک_ہزارغیرمسلموں_کاکلمہ_پڑھنا ایک خوبصورت,حیرت انگیزاورایمان افروزواقعہ          حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ قبیلہ بنی سلیم کا ایک اعرابی ناگہاں حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی نورانی محفل کے پاس سے گزرا آپ اپنے اصحاب کے مجمع میں تشریف فرما تھے۔        یہ اعرابی جنگل سے ایک گوہ پکڑ کر لارہا تھا اعرابی نے آپ کے بارے میں لوگوں سے سوال کیا کہ : " وہ کون ہیں"؟  لوگوں نے بتایا کہ  : "یہ ﷲ کے نبی ہیں"۔      اعرابی یہ سن کر آپ کی طرف متوجہ ہوا اور کہنے لگا کہ : " مجھے لات و عزیٰ کی قسم ہے کہ میں اس وقت تک آپ پر ایمان نہیں لاؤں گا  جب تک میری یہ گوہ آپ کی نبوت پر ایمان نہ لائے"-  یہ کہہ کر اس نے گوہ کو آپ کے سامنے ڈال دیا۔  آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے گوہ کو پکارا : "تو اس نے ''لَبَّیْکَ وَسَعْدَیْکَ''اتنی بلند آواز سے کہا کہ تمام حاضرین نے سن لیا"۔  پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے پوچھا کہ  : "تیرا معبود کون ہے"؟  گوہ نے جواب دیا کہ ...

دوسری شادی

Image
  ماں کی دعا کہا جاتا ہے کہ ایک عورت نے اپنے شوہر کی وفات کے بعد دوسری شادی کی۔ اس کا پہلے شوہر سے ایک تین سالہ بیٹا تھا۔ جب اس عورت نے دوسری شادی کی تو وہ اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے نئے شوہر کے گھر منتقل ہو گئی۔ نیا شوہر بہت امیر تھا، اس لیے اس نے اس بات پر کوئی اعتراض نہیں کیا کہ اس کا بیٹا بھی ان کے ساتھ رہے۔ شروع میں وہ اس بچے کے ساتھ کھیلتا بھی تھا اور اسے اپنا ہی سمجھتا تھا۔ لیکن ایک سال بعد، جب ان کا اپنا بیٹا پیدا ہوا، تو شوہر کی محبت اور توجہ بدلنے لگی۔ اب وہ اپنے سوتیلے بیٹے سے کترانے لگا اور اس کے ساتھ پہلے جیسا سلوک نہیں کرتا تھا۔ اس کا سارا دھیان اب اپنے حقیقی بیٹے پر تھا۔ ایک دن جب وہ کام سے واپس آیا، تو اپنے بیٹے کے لیے ایک نئی سائیکل لے کر آیا۔ ماں کا دل کٹ گیا جب اس نے اپنے یتیم بیٹے کو اپنے چھوٹے بھائی کو حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتے پایا۔ ماں نے شوہر سے درخواست کی کہ وہ اپنے سوتیلے بیٹے کے لیے بھی ایک سائیکل خرید دے، لیکن شوہر نے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ اس بچے کا ذمہ دار نہیں ہے۔ اگر ماں نے دوبارہ اس بارے میں بات کی، تو وہ بچے کو گھر سے نکال دے گا۔ ماں نے اپنے ب...

خاموش آنسو

Image
  خاموش   آنسو  #UrduNovels#UrduStory#TikTokNovels#UrduFiction#UrduRomance#UrduDrama] #UrduLiterature#UrduAdab#LoveStory#EmotionalStory#SadStory#TikTokUrdu #UrduWriters#Kahani#Dastaan درد    ناک   کہانی یہ کہانی ایسی مجبور ( بیوی بھابھی ، بہو ) سب رشتوں میں جکڑی ایک عورت کی ہے جس کا شوہر ظالم، ساس سانپ، نند اور دیور لومڑی کی طرح چالاک ، سسر ابلیس شیطان کی مانند تھا۔ ان سب ظلموں کو سہتے ہوئے خاموش آنسو بہا کر زندگی کی دوڑ میں یہ عورت صبر کر رہی تھی کیونکہ اسے اپنے رب پر پورا یقین تھا کہ اللّٰہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے  کیا فرماتا ہے میرا رب:- "اور تمہیں جو تکلیف پیش  آئے اس پر صبر کرو ،بیشک یہ بڑی ہمت کا کام ہے  ( القرآن) ( سورت لقمان آیت نمبر 17 ) ٹھوکر ان کو لگتی ہے جو  اللّٰہ رب العزت پر یقین رکھتے ہیں جس سے اللّٰہ رب العالمین پر بھروسہ انہیں کبھی پستی میں گرنے نہیں دیتا۔اور روز آخرت اللّٰہ ظالموں سے حساب لینے والا ہے اور صابر لوگوں کو جنت میں  اعلیٰ مقام سے نوازنے والا ہے۔  اور یہ سب جو اس عورت پر ظلم کر رہے تھے ...

"یہ سمندر چور ہے

Image
یک بچے کا جوتا سمندر میں گم ہو گیا، تو بچے نے ساحل پر لکھا: "یہ سمندر چور ہے...!!! " اور تھوڑی دور ایک ماہی گیر نے بہت سی مچھلیاں پکڑیں، تو اس نے ساحل پر لکھا: "یہ سمندر سخی ہے...!!" 'ایک نوجوان سمندر میں ڈوب گیا، تو اس کی ماں نے ساحل پر لکھا: "یہ سمندر قاتل ہے...!!" اور ایک بوڑھے آدمی نے سمندر سے موتی نکالا، تو اس نے ساحل پر لکھا: "یہ سمندر سخی ہے...!!" ✍️ پھر ایک بڑی لہر آئی اور ساحل پر لکھی تمام تحریروں کو مٹا دیا... اور زندگی چلتی رہی... اسی لیے لوگوں کی باتوں پر زیادہ دھیان نہ دو، ہر کوئی وہی کہتا ہے جو اس کے ذہن میں آتا ہے۔ 🙋‍♀️ غلطیوں کو مٹاؤ تاکہ بھائی چارہ برقرار رہے... بھائی چارے کو مت مٹاؤ تاکہ غلطیاں برقرار نہ رہی ں... جب تمہیں کوئی تکلیف پہنچے، تو سب سے سخت جواب دینے کے بارے میں نہ سوچو، بلکہ سب سے بہترین جواب کے بارے میں سوچو... لوگوں سے اپنے اخلاق کے ساتھ پیش آؤ، نہ کہ ان کے اخلاق کے مطابق، تاکہ تم ان جیسے نہ بنو۔ آخر میں، تمہارے اخلاق ہی وہ چیز ہے جو تمہارے بعد بھی دیرپا رہتی ہے۔ اگر آپ نے یہ مکمل پڑھ لیا ہے، تو اپ...

ہاتھنی اور کتیا کا حمل

Image
ہاتھنی اور کتیا کا حمل ♦ ایک ہاتھنی اور ایک کتیا ایک ہی وقت میں حاملہ ہو گئے۔  تین مہینے بعد کتیا نے چھ بچے جنے جبکہ ہاتھنی ابھی تک حاملہ تھی۔ چھ مہینے بعد، کتیا دوبارہ حاملہ ہو گیا اور نو مہینے بعد اس نے درجنوں بچے جنے، لیکن ہاتھنی ابھی تک حاملہ تھی۔ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا اور کتیا کے بارہ بچے ہو گئے جبکہ ہاتھنی ابھی تک حاملہ تھی۔ اٹھارہ مہینے بعد، کتے نے ہاتھنی کے قریب جا کر اس سے پوچھا ، "کیا تمہیں یقین ہے کہ تم حاملہ ہو؟ ہم دونوں ایک ہی وقت میں حاملہ ہوئے تھے، میں تین بار دس دس بچے جَن چکی ہوں اور وہ اب بڑے کتے بن گئے ہیں جبکہ تم ابھی تک حاملہ ہو، یہ کیا ماجرا ہے؟" ہاتھنی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: "ایک بات جو میں تمہیں سمجھانا چاہتی ہوں۔ جو کچھ میں اپنے اندر پال رہی ہوں وہ کوئی کتا نہیں بلکہ ہاتھی ہے۔ میں دو سال بعد صرف ایک ہاتھی جنتی ہوں، جب میرا بچہ زمین پر قدم رکھے گا، تو زمین پر لرزش محسوس ہوگی۔ جب میرا بچہ سڑک پار کرے گا، تو لوگ چلنا چھوڑ دیں گے اور اسے تعریفی نظروں سے دیکھیں گے۔  جو کچھ میں پال رہی ہوں وہ ایسا وجود ہے جو سب کی توجہ کھینچے گا، جو کچھ میں...